فرخ آباد: مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اُترے ، گارڈ زخمی

فرخ آباد۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کمال گنج اسٹیشن کے نزدیک سنیچر کو متھرا سے کانپور جارہی نمک لدی ایک مال گاڑی کے دو ڈبوں کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑی کا گارڈ زخمی ہوگیا۔عزت نگر ڈویژن کے اے ڈی آر ایم، اے کے اگروال نے یہاں بتایا کہ شمال مشرقی ریلوے کے کمال گنج اسٹیشن کے نزدیک صبح 5 بجے 119/7 اور 119/14 کلومیٹر پول کے درمیان متھرا سے کانپور جا رہی نمک سے لدی ایک مال گاڑی کے ڈبوں میں لگا پورٹ اچانک ٹوٹ گیا۔ پورٹ ٹوٹ جانے سے دو کوچ گھسٹتے ہوئے تقریبا 200 میٹر تک ریلوے ٹریک اور سلیپروں کو توڑتے چلے گئے ۔ اس حادثے میں گارڈ رمیش چندر شدید طور سے زخمی ہے ۔ زخمی گارڈ کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔