فاروق شیخ کی تدفین

ممبئی۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلم اداکار فاروق شیخ کی آج اندھیری میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔65سالہ اداکار کا قلب پر حملہ کی وجہ سے ہفتہ کو دبئی میں انتقال ہوگیا تھا ۔آج ان کے عزیز واقارب نعش کے ساتھ تقریباً 4.30بجے سٹی ایئرپورٹ پہنچے ۔
لوکھنڈوالا کامپلکس میں واقع اپارٹمنٹ میں ان کی میت دیدار کیلئے 5بجے سے 7بجے تک رکھی گئی تھی ۔ کئی فلمی شخصیتوں جیسے جاویداختر ‘ شبانہ اعظمی ‘ستیش شاہ ‘دیپتی ناول ‘ ساریکا ‘ تبو ‘کلپنا لجمی‘زویا اختر ‘ فرحان اختر ‘ راہول بوس ‘ جانی لیور ‘ سنیدھی چوہان ‘ الوک ناتھ اور دیگر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بالی ووڈ کی بڑی شخصیتوںکی کمی واضح طور پر محسوس کی جارہی تھی۔رات 9بجے ان کی تدفین عمل میں آئی ۔