فارنسک رپورٹ: بی جے پی لیڈر جس کو ناگپور میں پیٹاگیا‘ بیف لے جارہا تھا

نئی دہلی:پولیس نے کہاکہ چار دن قبل مہارشٹرا کے ناگپور میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے جس شخص کو زدکو ب کیاگیا تھا اس کے پاس موجود گوشت دراصل بیف تھا۔پولیس نے بی جے پی کے کاٹول یونٹ کے رکن چالیس سالہ سلیم شاہ پر حملہ کرنے والے چارلوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور12جولائی کو تحویل میں لے گئے گوشت کی جانچ فارنسک لیباریٹری سے کروائی۔

سپرٹینڈنٹ آف ناگپور پولیس ( ناگپور رورل ) شیلیش بالکاوڈی نے پی ٹی ائی کو ایک روز قبل بتایا کہ لیاب رپورٹ مضبط ثابت ہوئے یعنی وہ گوشت بیف تھا۔انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق پولیس شاہ کے خلاف مزیدکاروائی کریگی ۔درایں اثناء ناگپور( رورل) کے بی جے پی صدر راجیو پوٹدار نے حقائق کے منظر عام پر آنے کے اچنبے کا اظہار کیا۔پوٹیدار نے کہاکہ یہ تشویش ناک بات ہے کہ شاہ کے پا س سے بیف برآمد ہوا ہے ‘انہوں نے مزیدکہاکہ شاہ کو پارٹی سے برطرف کردیاجائے گا۔پوٹیدار نے کہاکہ قانون کے مطابق شاہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی مگر لوگوں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے جس کی وجہہ سے تشدد برپا ہورہا ہے۔

شاہ کی ماں نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی کوٹول تحصیل کے میناریٹی مورچہ کاصدر ہے‘ جبکہ بی جے پی لیڈرس شاہ کو پارٹی کا ایک کارکن قراردے رہے ہیں۔ واقعہ کی برسراقتدار سیاسی جماعت بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا اور اپوزیشن کانگریس واین سی پی نے سخت مذمت کی ہے۔ تاہم بی جے پی دوقدم پیچھے ہٹ کر واقعہ کو ’’ کشیدگی ‘‘ کا نتیجہ قراردے رہی ہے۔

شاہ ضلع ناگپور کے کاٹول گاؤں کا ساکن ہے جب وہ موٹر سیکل پر اپنے گھر واپس ہورہا تھا اسی دوران چھ لوگوں نے جولائی 12کو بھارسنگی گاؤں کے ایک بس اسٹاپ کے قریب روک کربیف لے جانے کے شبہ میں زدکوب کیاتھا۔چار لوگ اشوین عمر 35‘رامیشوار ٹائیوڈا عمر42موریشوار تنڈورکرعمر36اور جگدیش چودھری عمر25کو ائی پی سی کے دفعہ 326کے تحت پولیسنے حراست میں لیا۔