غیر ملکی زبان کے بھروسہ ملک ترقی نہیں کرسکتا : نائب صدر جمہوریہ وینکیانائیڈو 

نئی دہلی : نائب صدر وینکیانائیڈو نے کہا کہ آج ہندی سوشل میڈیا اور مواصلاتی ذرائع کی اہم زبان بن گئی ہے لیکن اسے علاقائی زبانوں کے ساتھ روزی روٹی سے جوڑ نے کی سمت میں کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیو نکہ غیر ملکی زبانوں کے بھروسے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی سب سے بہتر معیشتوں میں سے ایک بننے کا امکان ہے اور تمام اہل وطن کو پنے خوابوں کو پورا کرنے او رملک کے ترقی میں تعاون دینے کیلئے صحیح سمت میں اپنے علم ، ہنر او رتوانائی کا استعمال کرنا ہوگا ۔ایسا ہندی او رملک کی دیگر زبانوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے ہی ممکن ہے کیو نکہ کوئی بھی ملک غیر ملکی زبان کے بھروسے پر ترقی نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زبان میں اعلی تعلیم ، سائنس او راسکل حاصل کر کے عظیم الشان نوجوان آبادی کوقومی اثاثہ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندی علاقائی زبانوں کو لوگوں کی روزی روٹی سے جوڑا جائے ۔ واضح رہے کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ۷؍ روزہ بیرونی دورہ پر ہیں ۔