غیر قانونی طریقے سے روہنگیائیوں نے ادھار اور پاسپورٹ حاصل کیاہے ۔ حکومت 

نئی دہلی ۔کچھ روہنگیائی مسلمان غیر قانونی طریقے سے ملک میں رہتے ہوئے ادھارکارڈ‘ پین کارڈ اور یہاں تک کے پاس پاسپورٹ جیسے دستاویزات حاصل کرلئے ہیں‘ چہارشنبہ کے روز راجیہ سبھا میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر برائے داخلی امور کرین رججو نے کہاکہ جب سے غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل ہوئے ہیں تب سے ملک میں رہنے والے تارکین وطن کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’ یوائی ڈی اے ائی کو ضروری ہدایتیں جاری کی گئی ہیں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو ادھار کارڈ کی اجرائی سے روکا جاسکے‘‘۔