غیرمسلمہ مدارس کے خلاف کارروائی

نظام آباد۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے غیر مسلمہ مدارس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کی گئی ۔ ان مدارس کو مہر بند کرنے کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ ضلع نظام آباد میں تقریباً 53 غیر مسلمہ مدارس ہے اور ان مدارس کی رپورٹ انٹلیجنس کے ذریعہ بھی محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو حوالے کی گئی تھی۔ انٹلیجنس رپورٹ کی بناء پر ان مدارس کے بارے میں تحقیقات کرنے کیلئے ڈی ای او نے منڈل اسپیشل آفیسروں کو احکامات جاری کئے گئے اور ایم ای او کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر آرمور منڈل کے آلور کے موضع میں ڈی ای او نے ان مدارس کی تنقیح کی گئی آرمور میں ڈی ای او کی جانب سے کی گئی تنقیح میں تین مدارس کو غیرمسلمہ مدارس کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈی ای او نے ماتحت عہدیداروں کی حرکتوں پر برہمی کا اظہار کیا اور دوبارہ آرمور علاقہ میں مدارس کے بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ انٹلیجنس کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کرنے کیلئے ڈی ای او سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور غیر مسلمہ مدارس کو بند کرنے کیلئے ماتحت عہدیداروں کو ہدایتیں دے رہے ہیں گذشتہ دو دنوں سے دی جانے والی ہدایتوں کے باوجود بھی ابھی تک رپورٹ نہ دئیے جانے پر ڈی ای او نے ناراضگی ظاہرکی ہے ۔ ڈی ای او مسٹر سرینواس چاری سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ اس سلسلہ میں غیرمسلمہ مدارس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے اور انٹلیجنس کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ اور غیر مسلمہ مدارس کو بند کردیا جائیگا۔