غیرقانونی دودھ کا پاؤڈر منتقل کرنے والی ڈی سی ایم ضبط

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی پولیس نے غیرقانونی طور پر منتقل کئے جارہے دودھ کے پاؤڈر کو ضبط کرلیا جو بڑی مقدار میں ایک ڈی سی ایم ویان کے ذریعہ مہاراشٹرا سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کی اطلاع و علم پولیس کو نہیں تھی بلکہ تلاشی کے دوران پولیس نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ حکومت کو کسی بھی قسم کے ٹیکس کی ادا نہ کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر یہ پاؤڈر منتقل کیا جارہا تھا۔ تاہم کتنے عرصہ سے یہ سرگرمیاں جاری تھیں، پولیس نے اس بات کا پتہ نہیں چلایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ سنجے کمار ساکن کاٹے دھن جو ڈرائیور بتایا گیا کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس نے 5 ہزار کیلو پاؤڈر کو ضبط کرلیا۔