غمگین بیٹے نے پوچھا ‘ اب کس کے پتا کی باری ہے؟۔

بلند شہر ۔ شہید انسپکٹر سبودھ کمار کے بیٹے ابھیشک نے کہاکہ جس پتا نے مجھے ایسا انسان بننے کی صلح دی جو سماج میں دھرم کے نام پر تشدد نے پھیلائے‘ آج اس پتا کی ہند و مسلمان کے نام پر ہوئی لڑائی میں ہی موت ہوگئی۔

اب کل کس کے والد اپنی جان گنوائیں گے؟۔متوفی پولیس عہدیدار کی بہن نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر صرف گائے گائے گائے چلاتے رہتے ہیں۔ اس گائے ماتا کے لئے میرے بھائی نے جان دیدی ۔ اب چیف منسٹر کچھ کریں گے؟ان کے پاس ہم سے ملنے کی فرصت نہیں ہے۔

پولیس پر حملہ ہورہا ہے اور وہ ابھی تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلند شہر میں چنگورتی گاؤں میں ایس ایچ او سبودھ کمار اس وقت ہجومی تشدد کے حملے میں ہلاک ہوگئے جب کچھ شر پسند عناصر مردہ گائے کو ٹریکٹر میں لادھ کر بیچ سڑک پر احتجاج کررہے تھے۔

اس بات کے بھی اشارے مل رہے ہیں کہ سبودھ کمار داداری میں ہجومی کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اخلاق معاملے کی جانچ کی تھی