غزہ سرحد سے عوام کی منتقلی پراسرائیلی امتناع

یروشلم ۔19 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے اپنا چوراہا جو غزہ پٹی سے متصل ہے عوام کی نقل و حرکت کیلئے بند کردیا ہے ‘ صرف انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اسرائیل کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ چوراہے کی نگرانکار فوجی شاخ نے توثیق کی ہے کہ سرحد بند کی جاچکی ہے ۔ کیونکہ سرحد پر احتجاجی مظاہرے اور جھڑپوں سے دو فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے تھے ۔ سرحد بند کردینے کا اقدام سرحد پر ہونے والے واقعات کا نتیجہ ہے‘ حالانکہ مصر نے اسے کھلی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی ۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے ایک طویل مدتی صلح کا معاہدہ کروایا تھا ۔ غزا پٹی پر اسلام پسند تحریک حماس حکمراں ہیں جس کی ایک طویل مدت سے اسرائیل ناکہ بندی کررہا ہے ۔