عید قرباں کے دوسرے روز ودھان سبھا کا اجلاس منافرت کی سازش 

رام پور : اترپردیش ودھان سبھا کا اجلاس۲۳؍ اگست سے شروع ہونے جارہا ہے ۔اس اجلاس پراترپردیش کے سینئر رکن ودھان سبھا محمد اعظم خان نے کہا کہ سب کا ساتھ کہنے والی سرکار مسلم مخالفت کا اور ایک معاملہ سامنا آیا ہے ۔۲۲؍ اگست کو عید قرباں ہے اور عید تین دن ہوتی ہے ۔لیکن ودھان سبھا کا اجلاس عید کے دوسرے ہی دن یعنی ۲۳؍ اگست کو منعقد کیا جارہا ہے ۔یہ امر افسوس ناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ میں عید نہیں مناتا ہوں وہ نہیں منائیں لیکن عید منانے والوں کو تو منانے دیں ۔ مسٹر خان نے کہا کہ ہم ارکان ودھان سبھا سے اپیل کرتے ہیں کہ جو قربانی کرتے ہیں وہ اس اجلاس میں تین دن بعد ہی شرکت کریں ۔ ہمیشہ مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے ۔ اس بار بھی کیا جانا چاہئے ۔