عہدیداران کی لاپرواہی سے ترقیاتی فنڈس واپس ہونے کا خطرہ

بودھن /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کی صدارت میں آج مجلس بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ خواجہ شرف الدین رکن بلدیہ بلدی حلقہ نمبر 26 نے 13 ویں فینانس کمیشن کی طرف سے بودھن شہر میں منظورہ تعمیری کاموں کا تاحال آغاز عمل میں نہ آنے پر انہوں نے ڈپٹی انجینئیر واسودیو ریڈی کی کارکردگی پر عوام اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ 14 ویں فینانس کمیشن کی طرف سے شہر میں تعمیراتی کاموں کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے انجینیر کی عدم کارکردی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 ویں فینانس کمیشن کے کاموں کے اختتام تک 14 ویں فینانس کمیشن کے فنڈز حکومت کو واپس چلنے جانے کا خطرہ ہے ۔ میر نذیر علی ڈپو کونسلر وارڈ نمبر 7 نے انجینئیر او دیو ریڈی پر کونسل کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انجینئیر کی خدمات حکومت کو واپس کردینے کی چیرمین سے خواہش کی ۔ آج کے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وائس چیرمین نے سرکاری ملازمین کی تحویل میں موجود ICDMS سے دو ملگیات کو واپس بلدیہ کے قبضہ میں لینے کی ان کی تجویز کو آج کے اینڈے میں شامل نہ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین کے شہ نشین کے قریب پہونچکر وائس چیرمین حبیب خان اجلاس کی کارروائی روک دینے کا مطالبہ کیا اور مذکورہ ملگیات کے تعلق سے واضح جواب دینے تک اجلاس کی کارروائی نہ چلنے دینے خلل پیداکیا ۔ اس دوران حبیب خان اور کانگریس پارٹی کے رکن عمادالدین ضلع کے درمیان سخت کلامی ہوئی اور کونسل میں افراتفری مچھ گئی ۔ چیرمین ایلیا نے دس منٹ کیلئے اجلاس کو ملتوحی کردیا ۔ اجلاس ملتوی ہوتے ہی برہم خواجہ شرف الدین اور نذر علی نے سہ نشین کے قریب موجود ڈپٹی انجینئیر پر برس پڑے اور گتہ داروں کے بس کی ادائیگی کیلئے رشوت طلب کرنے کا ڈپٹی جپر شرف الدین نے الزام عائد کیا ۔ شیخ اطہر احمد نے امساک باراں اور آبی ذخیرہ بلال میں موجود پانی کی مقدار کے تعلق سے امتیاز کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کہیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کونسل کو واقف کروانے کی خواہش کی ۔ چیرمین ایلیا نے بتایا کہ آئندہ چھ ماہ تک شہریان بودھن کو بلاخلل پینے کا پانی سربراہ کرنے ذخیرہ موجود ہے ۔ آج کے اجلاس میں عابد سیٹھ دامودھر ریڈی راشد ، راجو ، شوراج ، اعجاز خان نے بھی مباحثہ میں حصہ لیا ۔