عورتوں کے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کی بدسلوکی۔ ویڈیو ہوا وائیرل

بیکانیر۔ پانی کی قلت کے مسلئے کو حل کرنے کے لئے ائے خواتین کے ساتھ راجستھان کے ایک رکن اسمبلی کی بدسلوکی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ہورہا ہے۔

ضلع بیکانیر کے اسمبلی حلقہ شری دونگرگڑ کے رکن اسمبلی کشن رام نائی نے اتوار کے روزپرتاب بستی سے ائی خواتین کے ساتھ نہایت بدسلوکی کا برتاؤ کیا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ ویڈیوکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جبکہ کانگریس پارٹی مذکورہ رکن اسمبلی کی برطرفی کا مطالبہ کررہی ہے۔

بی کے اور اس کے قانون ساز وں نے تاہم اس بات کادعوی کیا ہے کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور رکن اسمبلی نے پانی کے اس مسلئے کوجس کے لئے خواتین ان کے پاس ائی تھی حل کرلیاہے۔

کانگریس کے ضلع صدر ششی کلا راتھوڑ نے رکن اسمبلی کے خواتین کے ساتھ برتاؤکی مذمت کی ۔ششی کلا نے کہاکہ ویڈیو کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے وہ بہت جلداس ضمن میں چیف منسٹر وسندھرا راجیہ سندھیا سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی معطلی کامطالبہ کریں گے

۔رکن اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ پبلک ہلت انجینئر نگ محکمہ کے عہدیداروں کو پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کے مسائل کو حل کریں‘ انہوں نے بدسلوکی کے تمام الزامات کو مسترد بھی کیاہے۔