عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مودی حکومت ناکام : مرکزی وزیر نتن گڈکری کے بیان سے بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار 

نئی دہلی : سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس مرکزی وزیر نتن گڈکری یہ تسلیم کررہے ہیں کہ ان کی مودی حکومت اقتدار میں آنے کیلئے جھوٹے وعدے کئے ہیں ۔ راہل گاندھی نے گڈکری کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا کہ حکومت نے عوام کے بھروسے کو توڑا ہے ۔ راہل گاندھی کے اس ٹوئیٹ پر گڈکری نے کہا کہ راہل گاندھی کو پہلے مراٹھی زبان سیکھنی چاہئے ۔

انہوں نے بغیر مراٹھی زبان سمجھے ہی ٹوئیٹ کردیا ہے اور وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں ۔گڈکری نے کہا کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا ہے ۔ گڈکری نے کہا کہ ویڈیو میں مہارشٹرا حکومت کے تناظر میں بات ہورہی تھی او راس کا بی جے پی یا مرکز کی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔واضح رہے کہ بی جے پی وزیرنتن گڈکری کا اپنی ہی پارٹی اور حکومت سے متعلق ایک ایسا بیان وائرل ہورہا ہے کہ خود ان کی حکومت او رپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔

چند روز قبل ایک مراٹھی چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹر ویو میں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم اقتدار میں آنے والے نہیں ہیں ۔تو ہمارے کچھ خیر خواہوں نے بتایا کہ ہم لوگو ں سے بڑے بڑے وعدے کرنے کا مشورہ دیا او رکہا کہ ہمیں اس کا جواب تو نہیں دینا ہوگا لیکن لوگو ں نے ہمیں ہمارے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ہمیں اقتدار سونپ دیا ۔ اب عوام ہمیں انہیں وعدوں کی یاد دلا رہے ہیں ۔ تو ہم ان پر ہنستے ہیں او رٹال دیتے ہیں ۔