علی گڑھ مسلم یونیورسٹی او رجامعہ ملیہ میں بھی حکومت ریزروریشن شروع کرائے گی 

نئی دہلی : حکومت نے آج کہا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں درج فہرست ذات و قبائل او رپسماندہ طبقہ کے ریزروریشن کو یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی ۔سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر تھاور چند گھلوت نے لوک سبھا میں قومی پسماندہ طبقات کمیشن کی آئینی درجہ دینے سے متعلق آئین کی ۱۲۳؍ ویں ترمیمی بل پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی او رجامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی مرکزی یونیورسٹی ہیں لیکن ان کا اقلیتی حیثیت کی وجہ سے شیڈول کا سٹ ، شیڈول ٹرائب اور بیکو رڈ کلاسز کو ریزوریشن دستیاب نہیں ہے ۔حکومت ان طبقات کو ریزروریشن دلانے کیلئے سپریم کورٹ جائے گی کیو نکہ یہ سنٹرل یونیورسٹیاں ہیں ۔