علی بابا کو نقلی اشیاء تنازعہ کے بعد امریکی قانونی کارروائی کا سامنا

بیجنگ ۔ 31جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) علی بابا گروپ کی جانب سے نقلی ساز و سامان کی آن لائن فروخت پر چینی حکومت کے ساتھ تنازعہ کے بعد اس گروپ کو اب امریکہ کی پانچ کمپنیوں کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے ۔ اس کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب یہ کمپنی گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے بعد اپنے حصص کی قیمت بھاری کمی سے گزر رہی ہے ۔ چینی حکومت اور علی بابا گروپ کے درمیان گزشتہ ہفتہ جھگڑا جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔اس ادارہ کے ساز و سامان کی جانچ کرنے والے سرکاری شعبہ نے کہا تھا کہ علی با با آن لائن کے پلیٹ فارم تاؤ باؤ پر فروخت کی جانے والی صرف 40 فیصد سے بھی کم اشیاء ہی اصلی ہیں۔