علیل چیف منسٹر پاریکر مستعفی ہوجائیں،کا نگریس کا مطالبہ

پاناجی۔28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا کانگریس کی جانب سے علیل منوہر پاریکر کی جگہ ریاست کیلئے ایک ’’ فل ٹائم ‘‘ چیف منسٹر کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو ریاست گیر ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا ۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے آج یہ بات بتائی ۔ اسٹیٹ کانگریس کمیٹی کے صدر گریش چوڈنکر نے کہا کہ گوا ’’ آئی سی یو ‘‘ میں ہے ۔ 62سالہ پاریکر 14 اکٹوبر سے یہاں سے قریب ان کی خانگی قیام گاہ پر ہیں جب کہ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ اف میڈیکل سائنسیس ، نئی دہلی سے ڈسچارج کیا گیا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ سینکڑوں لوگوں نے جن میں بعض کانگریس قائدین بھی شامل تھے اپریکر کی قیامگاہ تک مارچ کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ اور گوا کیلئے ایک فل ٹائم چیف منسٹر کا مطالبہ کیا تھا ۔ گریش نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے اب اس مسئلہ کو عوام سے رجوع کرنے اور تعلقہ واری ایجی ٹیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے 30 نومبر کو بیچولم سے ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد یکم ڈسمبر کو پیرنم میں اور پھر اس میں تمام تعلقہ جات کا اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست بھر میں بیداری مہم چلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس (بھارتیہ جنتا پارٹی کی ) حکومت کو بے نقاب کریں گے اور ہم یہ بتائیں گے کہ ایک فل ٹائم چیف منسٹر کی غیر موجودگی میں گوا کس طرح متاثر ہوا ہے ۔ گذشتہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی چیف منسٹر نے نہیںک ی ۔گوا ’’ آئی سی یو ‘‘ میں ہے ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ وہ گوا میں حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم ایک فل ٹائم چیف منسٹر چاہتے ہیں جو باقاعدہ کابینہ کے اجلاس منعقد کرے اور گورنر گوا کو مشورہ دے ، اب کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر کے نام پر حکومت کون چلا رہا ہے ؟ ہم نہیں جانتے کہ دستاویزات پر دستخط کون کررہا ہے اور فیصلہ کون کررہا ہے ۔
اجے دیوگن پنجابی میں سنگھم بنائیں گے
ممبئی، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز اجے دیوگن پنجابی فلموں کے سوپراسٹار گِپّی اگروال کے ساتھ اپنی سوپرہٹ فلم سنگھم کا پنجابی ری میک بنانے جارہے ہیں۔ اجے دیوگن اور ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار جلد ہی پنجابی گلوکار اور سپر اسٹار گِپّی اگروال کے ساتھ دو پنجابی فلمیں بنانے والے ہیں۔ بھوشن، اجے دیوگن اور پینوراما اسٹوڈیو کے ساتھ سنگھم کے پنجابی ری میک بنارہے ہیں۔ ان دونوں فلموں کی مرکزی ادکارہ کا انتخاب ابھی باقی ہے جبکہ دونوں فلموں میں گِپّی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔