عشرت انکاؤنٹر:ہیڈلی کے انکشاف پر سی بی آئی ڈائرکٹر خاموش

ممبئی ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی ڈائرکٹر انیل سنہا نے امریکی ۔ پاکستانی دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی کے عشرت جہاں سے متعلق انکشاف پر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ ڈیوڈ ہیڈلی نے 26/11 مقدمہ میں حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عشرت جہاں کا تعلق لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم سے ہے ۔ انیل سنہا سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی نے عشرت جہاں کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں پہلے ہی چارج شیٹ پیش کردی ہے لہذا وہ اس مسئلہ پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ۔ جب اُن سے ہیڈلی کے خصوصی عدالت کے روبرو انکشاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کرلی۔ ہیڈلی نے عدالت کو بتایا تھا کہ لشکر طیبہ لیڈر ذکی الرحمن نے اُسے ہندوستان میں کارروائی کیلئے مزمل بٹ کے منصوبہ کے بارے میں بتایا تھا ۔ یہ کارروائی پولیس والوں کو ہلاک کرنے سے متعلق تھی لیکن انھیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ہندوستان کے کس حصہ میں یہ کارروائی کی جانے والی ہے لیکن اس میں ایک خاتون بھی تھی جسے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا ۔

عشرت انکاؤنٹر:ہیڈلی کے انکشاف پر سی بی آئی ڈائرکٹر خاموش
سوائن فلو : ریاستوں کو مرکز کی خصوصی ہدایات
نئی دہلی ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ H1N1 انفلوئنزا سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ اس بیماری نے مختلف ریاستوں بشمول راجستھان اور پنجاب میں 62 افراد کی جان لے لی ۔