عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی انتظامات

حیدرآباد۔/27فبروری، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش مسٹر بی پرساد راؤ نے آج بتایا کہ آنے والے عام انتخابات کے پیش نظر سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع نلگنڈہ کے دورہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راؤ نے بتایا کہ ریاست بھر میں35ہزار حساس پولنگ اسٹیشنس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔تقسیم آندھرا پردیش کے دوران ریاستی پولیس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں لیکن ریاستی پولیس مشنری کی تقسیم کیلئے اسٹیٹ پولیس ہیڈکوارٹرس میں تیاریاں جاری ہیں۔