عاشق کی بے وفائی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) شوہر سے علحدگی کے بعد عاشق کی بے وفائی کا شکار ایک خاتون نے حودکشی کرلی جو ایک رئیل اسٹیٹ آفس میں ملازمت کرتی تھی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون پدماوتی جو مولی علی علاقہ کی ساکن تھی ایک رئیل اسٹیٹ کے آفس میں ملازمت کرتی تھی ۔ اس دوران آفس میں کام کرنے والی ساتھی شخص بالاجی سے اس کی دوستی ہوگئی تھی اور دونوں میں کافی اچھے تعلقات پائے جاتے تھے ۔ پدماوتی بالاجی سے شادی کا مطالبہ کر رہی تھی۔ لیکن وہ اس بات پر راضی نہیں تھا ۔ چونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے ۔ خاتون جو شوہر سے علحدہ ہوچکی تھی ۔ مولی علی کے علاقہ میں رہتے ہوئے زندگی بسر کر رہی تھی ۔ گذشتہ روز پدماوتی نے شادی کیلئے عاشق پر زور دیا اور عاشق کو دھمکانے کیلئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ اس بات سے پریشان بالاجی نے ا پنے محبوب کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا اور صحت سنبھلنے کے بعد اس نے دوبارہ محبوبہ کو سمجھاکر گھر چھوڑ دیا ۔ دوسرے دن یہ خاتون پھر اپنے عاشق کے مکان پہونچی اور ہنگامہ مچادی ۔ اس کے کار کے شیشہ توڑ دئے اور توڑ پھوڑ مچادی تاہم اس موقع پر محلے کے بڑے افراد نے خاتون کو سمجھاکر روانہ کردیا جس نے اس کے گھر پہونچکر دوبارہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔