عادل آباد میں درجہ حرارت 44.3 ڈگری سلسئیس

حیدرآباد 10 مئی ( سیاست نیوز ) آئندہ تین دن میں تلنگانہ و رائلسیما کے تمام اضلاع اور شمالی ساحلی آندھرا کے کچھ اضلاع میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ ہلکی سے اوسط بارش بھی ہونے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.3 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں شام کے وقت ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے ۔