عادل آباد میں درجہ حرارت سات ڈگری تک پہنچ گئی ‘ ریاست کا سب سے سرد ترین ضلع 

منگل کی رات کو درجہ حرارت نے2017کا ریکارڈ توڑا اس وقت 13.09ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی تھی
حیدرآباد۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد کی درجہ حرارت میں منگل کے روز13.70ڈگری تک پہنچ گئی‘ جو اس موسم سرما میں اب تک سرد دن ریکارڈ کیاگیاہے۔

عام موسم سے یہ دو ڈگری کم ہے۔ توقع کی جارہی ہے اس ہفتہ 120سی تک کی درجہ حرارت میں گرواٹ ائے گی۔منگل کی رات کو درجہ حرارت نے2017کا ریکارڈ توڑا اس وقت 13.09ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر2017میں سب سے کم درجہ حرارت 14.01سی ریکارڈ کی گئی تھی۔

رات کے اوقات میں شمالی مغربی علاقوں سے آنے والی سوکھی اور سرد ہواؤں کی وجہہ سے موسم مزید سرد ہوگیاہے۔

ستر سی کے ساتھ عادل آباد ریاست کا سب سے سرد مقام رہا وہیں منگل کے روز میدک ایک سو سی کے ساتھ عا م موسم کی طرح ہی رہا۔ہنمکنڈہ او رراما گنڈم میں 130سی ریکارڈ کیاگیا جو عام موسم سے دو ڈگری اضافہ ہے۔

منگل کے روز موسم کی پیش قیاسی میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ مطلع صاف رہے گا اور موسم میں ہلکی سے خنکی شامل رہے گی۔