طلبہ سولار برقی کی روشنی سے محروم

یلاریڈی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں شدت کی دھوپ کے ساتھ برقی سربراہی میں کٹوتی کا اضافہ پھر بھی دسویں جماعت کے طلباء کو بہترین زطاہرہ کرنے مواصعاتی طلباء کیلئے سوالار لائیٹس فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔ مواصعات میں برقی مسدودی کثرت سے کی جاتی ہے ۔ ایسے میں طلباء کو امتحانات کیلئے دشواری نہ پیش آنے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دسویں جماعت کے طلباء میں سولار لائیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ لیکن افسوس کہ دسویں کے امتحانات آغاز ہوکر ہفتہ گذرنے کو ہے اور طلباء میں اس کی تقسیم عمل میں لانے کیلئے سرکاری ناکام رہی ۔ فی الوقت ضلع میں 206 امتحان گاہوں میں 36615 طلباء امتحان لکھ رہے ہیں اور انہیں حکومت سولار کے بلب سربراہ کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔ حکومت جو سولار لیمپ تقسیم کرنے والی تھی وہ ایک مرتبہ چارج کریں تو آٹھ تا دس گھنٹہ روشنی دیتا ہے ۔ ایسے برقی کے جدید بلب طلباء کو تقسیم کرنے سے ان کی امتحانی تیاری پر منفی اثر نہیں پڑے گا ۔ برقی مسدودی کے باوجود مواضعاتی طلباء کو مطالعہ کیلئے راتوں میں معاون ثابت ہوگا ۔ مگر اب تک سرکار کا خیال و فیصلہ صد فی صد درست تھا لیکن عمل آوری میں کیوں ناکام رہا پتہ نہیں ۔ اولیائے طلباء اس بہترین فیصلہ پر جلد از جلد عمل آوری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ کیونکہ مواضعات میں برقی مسدودی کثرت سے ہے جس سے طلباء و طالبات کو دسویں کے امتحانات کی تیاری کیلئے تاریکی حائل ہو رہی ہے ۔