طاہرہ رحمن اسکارف پہننے والی امریکہ کی پہلی مسلم ٹی وی رپورٹر بن گئی 

واشنگٹن : طاہرہ رحمن کو اسکارف پہن کر ٹی وی کی مسلم رپورٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔او رانہیں اس پر کافی مشکلات بھی آئیں ۔ انہوں نے تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اپنے عزائم میں کامیاب ہوئیں ۔ طاہرہ نے شکاگو کی لویولا یونیورسٹی سے جرنلزم کی تعلیم مکمل کی ۔طاہرہ تعلیم کے زمانے میں بھی وہ اسکارف پہنا کرتی تھیں ۔ اس کے اساتذہ اور اس کے دوست اس سے اکثر یہ سوال کیا کرتے تھے کہ کیا وہ صحافت کے شعبہ سے منسلک ہونے کے بعد بھی اسکارف کا استعمال جاری رکھیں گی ؟طاہرہ کا جواب ہمیشہ ہاں میں ہوتا ۔ اسکارف کے سبب طاہرہ کو روزگار نہیں مل رہا تھا ۔

طاہرہ کے والدین ہندوستانی پاکستانی ہیں ۔۲۷؍ سالہ طاہرہ نے بالاآخر WHBF- TV جو سی بی ایس سے ملحق ٹی وی اسٹیشن ہے جو سٹی راک آئی لینڈ میں واقع ہے ، میں ملازمت کرلی۔ تاہم اس کا ارادہ کیمرے کے پیچھے رہنے کا نہیں ہے بلکہ وہ کیمرہ کے آگے رہ کر اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی تھی ۔ طاہرہ کی یہ محنت او رکوشش ۸؍ فروری 2018ء کو رنگ لائی او راس نے تاریخ رقم کی ۔طاہرہ کا پہلا نیوز آئٹم براہ راست نشر ہوا ۔

طاہرہ نے شو پر کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے لوگوں کے کہانیاں اس شومیں پیش کریں گے جنہوں نے غیر معمولی کارنامے انجام دئے ہوں ۔