صومالیہ ۔ متحدہ عرب امارات عسکری معاہدہ منسوخ

موغادیشو ۔15اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افریقی ملک صومالیہ نے ہفتہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک عسکری معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صومالیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدہ ہوتے تعلقات اصل میں خلیجی بحران کی توسیع ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ صومالیہ کی موجودہ حکومت کا جھکاوقطر کی جانب قدرے زیادہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کی بڑی وجہ یہ بھی ہے۔