صومالیہ میں اتحادی افواج کی کارروائی ،10شہری ہلاک

موغادیشو، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں امریکی-صومالی اتحادی فوج کی کارروائی میں 10شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے بھی 10شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔صومالیہ کے ایک رکن پارلیمنٹ محمد احمد نے گزشتہ جمعہ کو بریری گاؤں میں کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے دوران کہا کہ اتحادی فوج کے حملے میں 10 شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ حکومت اور مہلوکین کے رشتہ داروں کے درمیان معاوضہ کے لئے بات چیت ہوگی۔ ہم نے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔