صلاح کے ہمشکل عراقی فٹبالر حسین علی کی مقبولیت

بغداد۔8 جون(سیاست ڈاٹ کام) مصری فٹبالر نے پہلے ہی بین الاقوامی میدانوں میں کافی شہرت حاصل کرلی ہے اور اب محمد صلاح کے ہمشکل عراقی فٹبالر حسین علی نے بھی کامیابی کے سنہرے خواب اپنی آنکھوں میں سجالیے ہیں۔ سیاہ داڑھی، گھنگریالے بال اور فٹبال شرٹ کی وجہ سے اکثر لوگوں کو حسین پر مصری اسٹار صلاح کا گمان ہوتا ہے۔ بغداد میں اکثر 20 سالہ حسین کو لوگ روک کر آٹو گراف کی فرمائش کرنے لگتے ہیں، وہ خود الزوارا کلب میں اسٹرائیکر ہیں، خود ان کے کوچ عدنان محمد بھی پہلی مرتبہ ان سے ملاقات میں دھوکہ کھا گئے تھے۔حسین نے کہاکہ جب پہلے ٹریننگ سیشن میں اپنا تعارف حسین علی کے نام سے کروایا تو میں نے کہا کہ نہیں نہیں تم تو محمد صلاح ہو۔ وہ بھی مصری اسٹار کی طرح بڑا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔