صدر پرنب مکرجی کی آمد ‘گرمجوشانہ استقبال

حیدرآباد۔29جون ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی اپنے دس روزہ قیام ( چھٹیاں گزارنے )کیلئے آج حیدرآباد پہنچے ‘ ان کا قیام بلارام میں واقع راشٹراپتی نیلائم میںرہے گا ۔ 1890ء میں90ایکڑ اراضی پر تعمیر کردہ یہ تاریخی عمارت آزادی ہند کے بعد نظام حیدرآباد سے نواب میرعثمان علی خان سے حاصل کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے حوالے کی گئی تھی۔صدر کی آمد پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے ہمراہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے حکیم پیٹفوجی اڈہ پر پرتپاک و شایان شان خیرمقدم کیا ۔ صدر پرنب مکرجی آج دوپہر ٹھیک دو بجکر پانچ منٹ پر ایرفورس کے خصوصی طیارہ سے حکیم پیٹ ایئرپورٹ پہنچ کر مسٹر پرنب مکرجی کو گلدستہ پیش کر کے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ‘ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مدھو سدن چاری ‘ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ‘ کے سری ہری ‘ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما اور ڈی جی پی انوراگ شرما نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کرواکر تعارف کروایا ۔ بعد ازاں ریاستی وزراء ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمان ‘ ارکان قانون سازکونسل جو صدر کی آمد کے منتظر تھے ۔پر نب مکرجی از خود پہنچے اور ان کاشاندار خیرمقدم کیا ۔چیف منسٹر کے سی آر نے صدر پرنب مکرجی کے بھرپور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے پیرچھوئے ۔