صدر مجلس اویسی نے یونیفارم سیول کوڈ کی سختی کے ساتھ مذمت کی او رلاء کمیشن کے سوالنامہ پر کھڑا کیاسوال

کل ہند مسلم لاء بورڈ نے جمعرات کے روز یکسا ں سیول کوڈ کی مخالفت کرتے لاء کمیشن کی جانب سے عوامی رائے کے لئے جاری کردہ سوالنامہ کی سختی کے ساتھ مخالفت کا بھی اعلان کیا۔

اسی ضمن میں بات کرتے ہوئے صدر مجلس نے کہاکہ یونیفارم سیول کوڈ ہندوستان کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

صدر مجلس نے یونیفارم سیول کوڈ کے متعلق مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تائیدکے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کی جانب سے لاء کمیشن کے سوالنامہ کاجواب داخل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

لاء پینل یونیفارم سیول کوڈ پر ایک بڑے مباحثے کے ذریعہ عوامی رائے حاصل کرناچاہتا تاکہ خانگی قوانین میں درکار اصلاحات اورتبدیلیوں کو روبعمل لایا جاسکے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت کے اعلان کے بعدصدر مجلس اسد الدین اویسی کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ہندوستانی کی ثقافتی تہذیب کے احترام کو ضروری قراردیا۔