صدر ترکی اردگان نے اعلیٰ سطحی جنرل کو سربراہ فوج مقرر کیا

انقرہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردگان نے آج ترک فوجی کمانڈروں کے عہدوں میں کلیدی ردو بدل کیا۔جنرل حولوسی اکارکو چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا۔ یہ اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہے جو حکومت ترکی کسی کو دے سکتی ہے۔ 9 لاکھ سے زیادہ سرگرم فوجیوں کا تبادلہ کردیا گیا۔ یہ اعلان بروسیلز میں ناٹو کے مجوزہ چوٹی اجلاس سے قبل کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں یوروپی ممالک اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رجب طیب اردگان کو ترکی کے اولین کارکرد صدر کی حیثیت سے وسیع تر اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔ اپنے نئے فرمان میں اردگان نے فیصلہ کیا کہ اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو کرنل ، بریگیڈیئر جنرل ، اڈمیرل اور جنرل کے اعلیٰ سطحی فوجی عہدوں پر ترقی دی جائے۔ عام طور پر نئے چیف آف اسٹاف کا تقرر ہر سال 30 افراد کا کیا جاتا ہے اور اس کی میعاد چار سال ہوتی ہے۔ گلین ، واحد اعلیٰ سطحی کمانڈر تھے جنہیں 64 سال کی عمر میں چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔