صدارتی امیدوار کے انتخاب پر تنقید کی وجہہ سے جرنلسٹ رانا ایوب کے خلاف بی جے پی کی شکایت

نئی دہلی:دہلی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ممتاز صحافی رانا ایوب کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ الزام ہے کہ رانا نے این ڈی اے کی صدراتی امیدوار رام ناتھ کویند کو ’’ نامناسب‘ نفرت انگیز اور ناپسندیدہ‘‘ قراردیا ہے۔

بی جے پی صدر امیت شاہ کی جانب سے کوئند کے نام پر بطور این ڈی اے امیدوار کے اعلان کے بعد ‘ ایوب نے ٹوئٹر پر کہاتھا کہ’’ اور آپ سمجھتے ہوئے پرتبھا پٹیل بہت خراب تھیں‘‘۔

بی جے پی شرما کی شکایت کی کاپی ٹوئٹر پر سرکولیٹ کررہی ہیں اور کہاجارہا ہے کہ ایوب کے ٹوئٹ’’ طبقہ واری شدت پسندی‘ نفرت اور ناقابل احترام ذہنیت ‘‘ کی عکاسی کرتا ہے۔اپنے خلاف پولیس میں شکایت پر ردعمل پیش کرتے ہوئے

مشہور صحافی نے کہاکہ انہیں ’’ اکسانے ‘‘ کے لئے بی جے پی کو چاہئے تھاکچھ اور کرتے۔شرما کی شکایت پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ’’ کوئی مہربانی کرکے بی جے پی کے ترجمانوں کو یہ مشورہ دیا کہ اگر انہیں اکسانا ہے تو وہ کچھ بہتر کریں۔

پولیس شکایت کے جواب میں رانا نے ٹوئٹ کیا کہ’’ اگر تم اپنی شہرت کے لئے کرنا چاہتے ہو تو‘ میں ایک کاپی گجرات فائل کی روانہ کرونگی جس میں تمہاری بی جے پی قائدین کے کچھ سنجیدہ چیزیں ہیں‘‘