صحرائی اراضیات کے تحفظ کیلئے اقدامات

یلاریڈی /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگلاتی اراضیات کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کرنے ضروری لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ اڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ مسٹر رام بابو نے یلاریڈی رینج آفس پر صحرائی عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ گندھاری منڈل کے جنگلات میں عملہ پر کیا گیا ۔ حملہ میں زخمی ہوئے شنکر راؤ سے کاماریڈی دواخانہ پر ملاقات کرکے آیا ہوں ۔ صحرائی اراضیات کے تحفظ کرنے والے عملہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ محکمہ صحرائی اراضی پر کاشت کرنے والوں کے خلاف کریمنل کیس درج کیا جائے گا ۔ اب تک ہی کاشت کر رہے افراد سے اراضی واپس لے لی گئی ہے ۔ اگر محکمہ صحراء کی اراضی کو قبضہ کرنے کا اقدام بھی کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر DFO مسٹر ناگیشور راؤ ، سب DFO مسٹر وسنت ، ریڈی FRO مسٹر رادھا کشن موجود تھے ۔