صحتیابی کیلئے دعاء کی اپیل

کوہیر۔/28فبروری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب خواجہ محمدفاروق حسین عرف خالد پٹیل صدر جامع مسجد کوہیر کو کل رات اپنے ہی گھر میں اچانک قلب پر حملہ ہوا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے حیدرآباد روانہ کردیا ۔ وہ درشہوار ہاسپٹل پرانی حویلی میں زیر علاج ہیں۔ حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔ ان کے افراد خاندان نے ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعاؤں کی خواہش کی ہے۔ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی و سینئر قائد کانگریس پارٹی، جابر پٹیل کوہیری ، اروند ریڈی صدر کوہیر منڈل کانگریس پارٹی نے دواخانہ پہنچ کر خالد پٹیل کی عیادت کی۔