شیوسینا نے ’ سامنا‘ کے ذریعہ اٹھایا سی بی ائی تنازعہ‘ راکیش آستھانہ کو بتایا بی جے پی کا ’ شارپ شوٹر‘

ممبئی۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’ سامنا ‘ میں اس مرتبہ سی بی ائی تنازعہ کے ذریعہ بی بی جے پی پر نشانہ لگایاہے۔سامنا کے ایڈیٹوریل میں سی بی ائی کے خصوصی ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کو بی جے پی کا’ شارپ شوٹر‘ چالاک نشانہ باز بتایاہے۔

منگل کے روز شائع اس ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ ’’ گجرات کیڈر کے ایک عہدیدار راکیش آستھانہ مودی شاہ کے نہایت عصری بھروسہ مند ہیں۔اس میں کوئی تشویش نہیں ہے لیکن آستھانہ کی ایمانداری سوالوں کے گھیرے میں ہے۔وہ بی جے پی کے شارپ شوٹر کی طرح کام کررہے ہیں‘‘۔

سامنا نے سی بی ائی ‘ آر بی ائی اور ای ڈی کی اہمیت داؤ پر رہنے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے جاپان دورے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سامنا نے دعوی کیاہے کہ ’’ یہ کھلے عام کہاجاتا ہے کہ آستھانہ نے نتیش کمار کے بدنام سوجان گھوٹالہ سے بچایاگیاتھااور اس دباؤ کے چلتے نتیش کمار کو لالو پرساد یادو کا ساتھ چھوڑنے پر مجبو ر کرانہیں بی جے پی کیمپ میں داخلہ لیناپڑا۔

سوجان اسکام تقریبا 2500کروڑ روپئے کا گھوٹالہ تھا اور نتیش کمار پر تب الزام لگے تھے۔ آگے چارہ گھوٹالہ میں لالو یادو کو گرفتار کرنے والے یہی آستھانہ تھے۔

سامنا نے یا ددلایا کہ اس وقت کے گجرات چیف منسٹر رہے نریندر مودی نے آستھانہ کو گودھرا کیس میں جانچ کی نگران کار کے طور پر تقرر کیاتھا۔ اس کے بعد آستھانہ کہ آسارام معاملے کی جانچ کی اور متنازعہ آسارام کے خلاف قانونی کاروائی کی ۔

سامنا نے الزام عائد کیاکہ’’بی جے پی لیڈران نے جو جو چاہا آستھانہ نے وہ وہ کیا ‘ اور انہیں سی بی ائی کا خصوصی ڈائرکٹر بناکر اعزاز سے بھی نوازا گیا‘‘۔