شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن نے وزیراعظم کو مکتوب لکھ کر کہاکہ’مدرسوں سے نکل رہے ہیں دہشت گرد‘۔

نئی دہلی۔ شیعہ سنٹر ل وقف بورڈ کے چیرمن نے مدرسوں پر سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک مکتوب لکھ کر بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی نے دعوی کیاہے مدرسوں سے لگاتار دہشت گرد باہر نکل رہے ہیں۔

اس لئے انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جانی چاہئے۔رضوی نے یہ سوال کیا کہ کتنے مدرسوں میں دیش کو کتنے انجینئرس ‘ ڈاکٹرس یا پھر ائی اے ایس دئے ہیں جبکہ ہاں میں ایسا کہہ سکتا ہوں کہ اس نے دہشت گرد ضرور تیار کئے ہیں

انہوں نے حکومت کے تعلیمی شعبہ جات سے مدرسوں کو جوڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مدرسوں کا بھی سی بی ایس سی یا پھر ائی سی ایس سی سے منظوری ہونی چاہئے اور اس میں غیرمسلم طلبہ کو بھی داخلے کی اجازت ملنی چاہئے اور ساتھ میں مذہبی تعلیمات کا متبادل بنانا چاہئے۔

رضوی نے کہاکہ کئی مدرسے دہشت گرد سرگرمیوں کو لگاتا ر ہوا دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اس بارمیں نے وزیراعظم مودی اور سی ایم یوگی کو مکتو ب لکھا ہے۔ اس سے ہمارا دیش اور مضبوط ہوگا۔ حالانکہ رضوی کے اس بیان کی کئی مسلم لیڈروں نے مذمت کی ۔

اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی شیعہ وقف بورڈکے چیرمن کوموقع پرست اور ان کے بیان کا مضحکہ خیز قراردیا ہے۔