شہزاد کو میدان سے ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا گیا

پورٹ آف اسپین۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  دوسرے  ٹونٹی20  میچ میں پاکستانی کھلاڑی احمد شہزاد شدید زخمی ہو گئے ۔ انھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے ساتھ بری سے طرح سے ٹکرائے اور نیچے گر پڑے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انھیں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ درد سے کراہتے رہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے ذریعے انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔