شہر نظام آباد‘ اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے انتخاب کا مستحق

نظام آباد:31؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد شہر کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت مرکزی حکومت کی جانب سے قرار دئیے جانے اس بارے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر آف ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ کے عہدیداروں نے نظام آباد پہنچ کر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، انچارج کمشنر منگاتیاروو دیگر عہدیداروں کے ساتھ مئیر کے چیمبر میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے حیدرآبادکے علاوہ نظام آباد، ورنگل، کریم نگر، کھمم میونسپل کارپوریشنس کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے منتخب کرتے ہوئے اس کا اعلامیہ کی اجرائی سے قبل جائزہ لینے ڈائریکٹر آف ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ کے عہدیدار راجیش، مہیش نے نظام آباد پہنچ کر مئیر آکولہ سجاتا اور کارپوریشن کی انچارج کمشنر منگاتیارو کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں جاری ترقیاتی کام اور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن نے عہدیداروں کو واقف کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں صفائی کے کام انجام دینے کیلئے مزدوروں کی کمی کے باوجود بھی صفائی کے انتظامات کو انجام دینے میں میونسپل کارپوریشن ممکنہ کوشش میں ہے ۔ کچرے کی نکاسی اور ڈمپنگ یارڈ کے انتظامات بھی انجام دئیے جارہے ہیں ۔ آبی ذخیروں کے علاوہ قلعہ فلٹر بیڈ اور نئے ٹینکس کی تعمیر انجام دیتے ہوئے سربراہی سے قبل تجربہ کیا جارہا ہے اور نظام آباد میں پینے کے پانی کی سہولت فراہم ہے۔ نظام آباد دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ صنعتی پراجیکٹس اور دیگر پراجیکٹس کے قیام کیلئے سہولتیں فراہم ہے۔ اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے حکومت کی جانب سے منتخب کرنے کی صورت میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میں 17 نمونے کے سروسیس کو آن لائن کیا گیا ہے ۔ ماسٹر پلان کی عمل آوری کئے جانے کی صورت میں سڑکوں کی توسیع کی جائے گئی۔ میونسپل کارپوریشن 50 ڈیویژنوں پر مشتمل ہے اور ان میں بیشتر ڈیویژنس سلم علاقوں میں ہونے کی وجہ سے ڈرینج انتظامات اور پائپ لائن کے تنصیب کے کام کی انجام دہی ناگزیر ہے اور کارپوریشن مخلوعہ جائیدادوں کی تکمیل اور ایک آئی اے ایس عہدیدار کے تقرر، کمشنر کے تقرر، ٹائون پلاننگ، انجینئرنگ شعبہ میں موجودہ مخلوعہ جائیدادوں کی تکمیل سے گریٹر حیدرآباد کی طرح ترقی کے امکانات ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نظام آباد کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے منتخب کرنے کی صورت میں آن لائن نظام کے ذریعہ کے مزید ترقی ہونے کے امکانات ہیں۔ ان عہدیداروں نے سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن اقلیتیوں کی آبادی کا بھی ذکر کرتے ہوئے حیدرآباد کی طرح نظام آباد میں بھی اقلیتی علاقوں کی ترقی کا امکان ظاہرکیا۔ یہ عہدیدار نظام آباد کی تمام تفصیلات موصول کے بعد مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کے امکانات ہیں۔