شہر میں سردی کی لہر جاری

حیدرآباد ۔25 ڈسمبر ( سیاست نیوز) جزیرہ نما ملایا پر بالائی ہوائی طوفان میں پیشرفت کے اثر سے جنوبی بحیرہ انڈومان اور متصلہ جنوب مشرقی خلیجبنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں عام طور پر موسم خشک رہے گا ۔ تاہم بعض دور دراز کے علاقوں کا اقل ترین درجہ حرارت معمول سے 3تا 4 ڈگری کم رہے گا ۔ حیدرآباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں رات کے پچھلے پہر اور صبح کی اولین ساعتوں میں کہر رہے گی اور دن میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سلسیس رہے گا ۔ دونوں شہروں میں گذشتہ ہفتہ سے سردی کی لہر جاری ہے جس میں آئندہ چند دن تک بتدریج اضافہ کا امکان ہے ۔