شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ راجندر نگر پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ سیدہ نیہا فاطمہ عابدی جو قائم نگر علاقہ کے ساکن حسین علی کی بیوی تھی ان کی شادی سال 2017ء میں ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے 8جون کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔