شوہر اور سسرالی رشتہ داروں سے تنگ خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ وجئے لکشمی نے 21 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ وجئے لکشما ویویکانندا نگر جیڈی میٹلہ کے ساکن مسٹر نارائنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساں کر رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔