شمالی کوریا کے ساتھ سمجھوتہ ‘آسا ن ‘ فیصلہ ہوگا

کیوبک، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مجوزہ اجلاس میں کیا گیا کوئی بھی سمجھوتہ ‘آسان ‘ فیصلہ ہوگا۔ مسٹر ٹرمپ نے دو روزہ جی -7 سربراہی اجلاس کے دوسرے دن ہفتہ کو پریس کانفرنس میں سنگاپور اجلاس کے بارے میں کہا، “میرا مقصد واضح ہے لیکن یہ کہنا ہوگا کہ جو کچھ بھی ہو گا فوری فیصلے کی بنیاد پر ہوگا۔آج تک پہلے کبھی اس سطح پر ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ “سنگاپور سمٹ کا مسئلہ امریکہ کا شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو چھوڑنے کا مطالبہ ہو گا۔ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر ان کے ساتھ اسلحے کے خاتمہ کے معاہدے پر پہنچنے میں شاید وقت لگے لیکن ان کو امید ہے کہ اس کانفرنس سے کم از کم امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی سطح سے زیادہ قریبی تعلقات قائم ہوں گے ۔