شمالی کوریا اب بھی میزائل تیار کر رہاہے :جاپان

ٹوکیو، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل ٹسٹ میں تقریبا دو ماہ تک روک لگانے سے ایسا کوئی کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ اس نے اپنے ہتھیاروں کے فروغ کو روک دیا ہو۔ مسٹر آبے نے آسیان سربراہی اجلاس کے دوران کل منیلا میں صحافیوں سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنا جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بات چیت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کے خلاف سخت پابندی عائدکئے جانے کی ضرورت ہے ۔ پابندی لگا کر اسے کمزور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود بات چیت کی پہل کے لئے آگے آئے۔ مسٹر آبے نے کہا کہ وہ چین اور روس سمیت علاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ شمالی کوریا میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کو تیار کرنے کے عزائم ترک کردے ۔