شمالی ساحلی آندھرامیں بارش کا امکان

وشاکھاپٹنم ۔29جون ( یواین آئی ) اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے طوفان کے زیر اثر مسلسل دوسرے دن ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش جاری رہی۔ طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے بتایا کہ شمالی اڈیشہ اور اس سے متصل جھارکھنڈ میں ہوا کا طوفان بنا ہوا ہے ۔ اڈیشہ تا جنوبی تملناڈو اور آندھراپردیش کے ساحل پر تلاطم دیکھا جارہا ہے ۔ طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما کے اضلاع کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوگی۔