ششی دھر ریڈی آئی این ٹی یو سی کے اعزازی صدر

میدک۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام دکن شوگرس لمیٹیڈ میدک یونٹ کے ملازمین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرکارکرد تنظیم آئی این ٹی یو سی کا احیاء میں آیا۔ اس موضع پر ملازمین سے میدک کے سابق رکن اسمبلی ترجمانی اعلیٰ ریاستی کانگریس مسٹر پی ششی دھر ریڈی کو آئی این ٹی یو سی کا اعزازی صدر بنالیا۔ اس طرح دیگر عہدوں میں مسٹر ایم انجیلو کو صدر بحیثیت ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر وینکٹ ریڈی کو اور جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر مسٹر پی سدی راملو کو چن لیا۔ علاوہ ازیں بحیثیت ایڈوائزر مسرز مدھو سدن راؤ کونسلر بلدیہ، سابق صدرنشین پاپناپیٹ منڈل پریشد مسٹر ملپا اور سابق چیرمین مارکیٹنگ کمیٹی رامائم پیٹ مسٹر امر سنہا ریڈی، سرینواس ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔ نومنتخب صدر اعزازی مسٹر ششی نے کہا کہ این ڈی اے ایس ایل میدک کو آنجہانی وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور اقتدار میں سرکاری تحویل میں لینے کے اقدامات کا آغاز ہوا تھا۔ لیکن وائی ایس آر کی حادثاتی موت کے بعد اس پر عمل آوری نہ ہوسکی۔ انہوں نے موجودہ وزیراعلیٰ کے سی آر کو اپنے وعدہ پر قائم رہتے ہوئے این ڈی ایس ایل کو فوری سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا۔