شرپسندوں سے چشم پوشی مظلومین کے خلاف مقدمہ

کوٹگیر۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز پتنگل چیک پوسٹ کے قریب جی ایشور نامی نوجوان کی تیز رفتار موٹر سیکل، جعفر خان کی موٹر سیکل سے ٹکر ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی۔اس واقعہ پر جعفر خاں نے ایشور کو تیز رفتار موٹر سیکل چلانے سے باز آنے کا مشورہ دیا جس پربرہم ایشور نے جعفر خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے حملہ کی کوشش کی، اس دوران قریب میں ٹھہرے ہوئے بعض افراد نے بیچ بچاؤ کیا بعد ازاں ایشور اس کے دیگر ساتھی جن کا تعلق آر ایس و بی جے پی جیسے فرقہ پرست جماعتوں سے ہے ان افراد نے جعفر خان اور بیچ بچاؤ کرنے والوں پر حملہ کردیا اور الٹے ایشور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کوٹگیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر جعفر خان، یادول، لطیف خان، فاروق خان اور محمد کے خلاف شکایت درج کروائی۔ ایس آئی کوٹگیر بشیر احمد نے مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف دفعہ 148،307، 341، 506 ، 149 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے آج عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے بموجب جعفر خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس میں موثر صفائی پیش کرنے کی کسی نے بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔