شتروگھن سنہا کی کانگریس میں شمولیت یقینی 

پٹنہ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پٹنہ سے باغی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا اسی ہفتہ کانگریس میں شامل ہوجائے گے۔

بہار کانگریس کمیٹی چیرمن اور راجیہ سبھا رکن اکھیلیش پرساد سنگھ نے پٹنہ ائیر پورٹ پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وہ (شتروگھن سنہا)نئی دہلی میں28یا 29مارچ تک کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے‘‘۔

یہاں پر پچھلے کئی ہفتوں سے شتروگھن سنہا کے کانگریس میں شمولیت کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔

وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر مسلسل تنقید کرنے کی وجہہ سے بی جے پی نے شتروگھن سنہا کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور ان کے بجائے یونین منسٹر روی شنکر پرساد کو پٹنہ صاحب سے بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا۔شترو اور شنکر دونوں کا تعلق کائست سماج سے ہے۔

پٹنہ صاحب میں بڑی تعداد میں اونچی ذات والوں کے ووٹ ہیں۔

اتوار کے روز سنہا نے کانگریس کے تئیں اپنی بڑھتی رغبت کا اشارہ ٹوئٹ کے ذریعہ کیا کہ’’ کانگریس یوکت بھارت کا اب وقت آگیا ہے‘‘