شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج کی نئی فلم ’’ فین ‘‘

شاہ رخ خان یش راج فلمس کے ہمیشہ سے پسندیدہ ہیرو رہے ہیں اب انہی کے ساتھ آدتیہ چوپڑہ اپنی نئی فلم ’’ فین ‘‘ کی شروعات کرنے جارہے ہیں حبیب فیصل کی لکھی اسکرپٹ پر یہ فلم منیش شرما ڈائرکٹ کرینگے یش راج فلمس نے اس فلم کے مین لیڈ کے طور پر شاہ رخ خان کے نام کا تو اعلان کردیا ہے لیکن فلم میں کنگ خان کے مقابل ہیروئین کا کردار کون ادا کرئیگا یہ بتایا نہیں گیاہے ذرائع کے مطابق فلم کی دیگر کاسٹ کا بھی عنقریب اعلان کردیا جائیگا ۔

پرینکا چوپڑہ 2014 میں پروڈیوسر بن جائینگی
اطلاع ملی ہے کہ اب پرینکا چوپڑہ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی قدم رکھنے والی ہیں خبروں کے مطابق سال 2014 میں وہ اپنے بینر تلے فلم بنانے کا اعلان کرئینگی پرینکا چوپڑہ اپنے مطابق فلم بنائینگی اور یہ ضروری نہیں کہ وہ خود بھی اس فلم میںکام کرے فلم کی اسٹار کاسٹ انہوں نے ابھی فائنل نہیں کی ہے ۔

فرحان اختر اور کرینہ کپور ایک ساتھ
اب فرحان اختر اور کرینہ کپور سلور اسکرین پر ایک ساتھ دیکھے جائینگے وہ دیو بنگال کی فلم ’’ بامبے سموراے ‘‘ میں ساتھ ساتھ آنے والے ہیں جو ایک ایکشن رومانٹک ڈرامہ فلم ہوگی کرینہ کپور اس فلم میںایک فلمی ہیروئین کا رول نبھانے والی ہیں جو فلم میں فرحان اختر کے پیار میں پڑجاتی ہے ۔ اس فلم کے فبروری یا مارچ میں سیٹ پر جانے کی توقع ہے فلم کی دیگر کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔