شام میں جاری حکومتی کارروائی انسانی حقوق کے خلاف ورزی: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی: ملک شام میں جاری جنگ بندی او رنسل کشی کو روکنے کے مطالبہ کو لے کر آج ایک مظاہرہ کے دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیدار ان نے کہا کہ سیریا میں جاری جنگ اور فضائی حملہ میں خواتین او ربچوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کا قتل کیا گیا ہے۔

گذشتہ آٹھ سالو ں سے جاری ا س جنگ میں لاکھوں معصوم افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں نے کہا کہ افسوس او رشرم کی بات یہ ہے کہ اس ظالمانہ جنگ کو روکنے کے لئے عالمی برادری نے کسی بھی طرح کی پیش رفت نہیں کی ۔

جب کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ پوری دنیا شامی عوام کا ساتھ دے۔

نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ مظاہرہ میں احتجاجیوں نے جہاں امریکی اسرائیلی او رروسی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ہے ۔

وہیں بشار الاسد کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ہے۔اس موقع پر احتجاجیوں نے صدر جمہوریہ کوایک عرضداشت بھی پیش کی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے سربراہ شرف الدین احمد نے کہا کہ شامی عوام ایک عر صہ سے بشارالاسد کے ظلم و ستم کے شکار ہیں ۔

اب یہ ظالم حکمراں اور اس کے اتحادی روسی فوج کی مدد سے بے گناہ نہتے مسلمانو ں کے خون سے کھیل رہے ہیں ۔

مسلم حکمرانوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ شام کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

کمیٹی کے اہم رکن ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے امن و سلامتی کے نام نہاد علمبردار اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ شام کے معصوم او ر مظلوم پر ظلم کرنے سے روکے۔

انھوں نے کہا کہ بے قصور عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ۔ کمیٹی کہ جنرل سکریٹری محمد شفیع نے کہا کہ بے گناہ انسانیت کے قتل عام پرمسلم دنیا کی خاموشی پر افسوس کیا۔