شادی

حیدرآباد۔/22مئی، ( راست ) الحاج محمد علی خاں مالک لیٹسٹ سوئیٹس نامپلی کے فرزند محمد مسعود علی خاں کی شادی جناب محمد بن عثمان مرحوم کی دختر کے ساتھ اتوار کو پیراڈائیز گارڈن فنکشن ہال راجندر نگر رنگ روڈ میں انجام پائی۔ مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ تقریب نکاح اور استقبالیہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ ، جناب محمد احمد اللہ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود، جناب حسن نوریان کونسل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد، جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابق رکن قانون ساز کونسل، جناب محمد علی شبیر رکن قانون ساز کونسل، جناب فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل،مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین وقف بورڈ، جناب ایم اے وحید کمشنر اقلیتی بہبود، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، جناب امجد اللہ خاں خالد کارپوریٹر ایم بی ٹی، جناب محمد فیروز خاں ترجمان پردیش کانگریس کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محمد عرفان علی خاں، شیخ نذیر احمد، شیخ قدیر احمد اور شبیر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج رشید احمد موظف ملازم یم سی ایچ کی دختر کی شادی جناب محمد فدا حسین مبشر فرزند جناب محمد باقر حسین موظف لائزن آفیسر ایل جی کورٹ کے ساتھ نیو پیالیس فلک نما میں انجام پائی ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے خطبہ نکاح پڑھایا ۔ اس تقریب میں مسرز ابراہیم مسقطی ، محمد محمود علی ایم ایل سی ، ڈاکٹر قائم خاں ایم بی ٹی کنوینر، قاری سلطان مرزا نقشبندی نے شرکت کی ۔ جناب محمد مقید احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔