شادی کے نام پر دھوکہ دینے والی ایک چالاک خاتون ممبئی سے گرفتار ، حیدرآبادمنتقل کیاگیا ۔ 

حیدرآباد : ایک چالاک او ردھوکہ باز خاتون نے ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر کو او ران کے فرزند کو تین لاکھ چھتیس ہزار روپے کا چونا لگا یا ہے ۔ حیدرآباد سائبر کرائم پولیس کے مطابق ممبئی میں رہنے والی ۴۲؍ سالہ ریما سندھو جس نے کال سنٹر کی ٹریننگ حاصل کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ریما نے دولت مند افراد کو ٹھگنے کاناپاک منصوبہ بنایا ہے۔ اپنے منصوبے کے مطابق اس نے ایک میٹریمونیلس ویب سائٹ پر اپنی پروفائل ڈال دی ۔

حیدرآباد کے سکندرآباد میں رہنے والے ایک ریٹائرڈ فوجی بھوپیندر سنگھ نے اپنے بیٹے دلپریت سنگھ کے رشتہ کیلئے اس ویب سائٹ کے ذریعہ سے اس خاتون سے رابطہ کیا ۔ ان دونوں نے ایک دوسرے کی طرف بائیوڈاٹا ارسال کئے ۔ ریما نے اپنے بائیو ڈاٹا میں اپنے آپ کو نیرو سرجن بتایا اور بتایا کہ ممبئی کے ایک بڑے اسپتال میں وہ بحیثیت ڈاکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس چالاک عورت نے فوجی افسر کے بیٹے دلپریت سنگھ سے 3.36لاکھ روپے منگوالئے ۔ اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی ۔

اس کا فون سوئچ آف آرہا ہے۔ حیدرآباد پولیس نے اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اور ممبئی کو ایک ٹیم روانہ کر کے اس خاتون کو گرفتار کرلیاگیا ۔بعد ازاں اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔