شادی کے ایک رو ز بعد ہی دولہن شوہر کو لوٹ کر فرار

غازی آباد:پہلی نظر میں پسند کے بعد شادی کرنے والے28سال کے ست پال شرما کو اس وقت حیرانی ہوئی جب ان کی نئے نویلی دولہن رات کے اوقات میں لاپتہ ہوگئی۔

ست پال اور پوجا عمر25سال کی شادی 4اپریک کو گاج راولہ مند میں ہوئی‘ اور سب ٹھیک چل رہاتھا۔مگر ٹھیک طریقے سے شادی کے بعد پوجا گھر سے تمام جواہرات لیکر فرار ہونے والی بھگوڑی دولہن بن گئی۔

ست پال کے گھروالوں کی پوجا سے ملاقات جان پہنچان والے پیلکھوا کے ساکن شخص مہاراج کے ذریعہ ہوئی۔

اس نے بتایا کہ پوجا والدین نہیں ہے صرف ایک بھائی ہے۔ ست پال جو تین بھائیوں میں سب سے بڑا ہے پوجا کی طرف متوجہ ہوگیا اور دونوں نے نہایت سادگی کے ساتھ مندر میں شادی کرلی اور پوجا کو غازی آباد کے اپنے گھر لے آیا۔

اس گھر میں پوجا کے پہلے دن مذہبی رسومات کی تکمیل کے بعد اپنے شوہر کے کمرے میں جانے سے قبل پوجا نے ست پال کی بھابھی رنکی شرما کے کمرے میں قیام کو ترجیح دی۔رنکی نے کہاکہ ’’ جب میں رات دیر گئی بیدار ہوئی تو ‘ میں نے دیکھا نے وہ وہاں پر نہیں ہے ۔

تلاش کے بعد ‘ ہم نے دیکھا کہ جواہرات او رقیمتی سامان کپ بورڈ سے غائب ہے‘‘۔رنکی نے بتایا کہ ’’ پوجا ہماری شادی کی تصوئیریں دیکھنے کی ضد کررہی تھی مگر البم نہیں آیاتھا۔

بڑوں کے اعتراض کے باوجود اس نے سب کے لئے رات کا کھانا تیار کیا‘‘۔گھر والوں نے بتایا کے پوجا کا تیار کیاہوا کھانا کچھ چکا اور چھوڑدیا۔

ست پال کے بھائی شرون نے کہاکہ ’’ تاہم ست پال اور میرے والد نے پیٹ بھر کھایا۔ہمیں شبہ ہے کہ میرے بھائی اور والد نے جو پیٹ بھر کھانا کھایا اس میں بیہوشی کی دوا ملی ہوئی تھی اسی وجہہ سے وہ صبح دیر تک سوتے رہے یہا ں تک کہ انہیں پوجا کے غائب ہوجانے کی اطلا ع دینے پر بھی وہ نہیں جاگے۔

وہ یقیناًجواہرات لیکر فرار ہوگئی ہے‘‘۔جب گھر والوں نے مہاراجہ سے رابطے قائم کرنے کی کوشش کی تو اس فون بھی بند ملا جس کے بعد گھروالوں نے پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی۔

مراد نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز افیسر ہردیال یادو نے کہاکہ ’’ ہم ہماری ٹیم گھر والوں سے بات کرنے کے لئے روانہ کررہے ہیں۔

ہم اس درمیانی آدمی اور بھگوڑی دلہن کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ایک گروہ ہے جو اس طرح کے بھولے بھالے لوگوں کو اپنی جان میں پھانساتے ہیں۔ ہم اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔